16

روس ،یوکرینی اناج کی برآمد میں مدد فراہم کرے، اولاف شولس

برلن(نیوزمارٹ ڈیسک)جرمن چانسلر اولاف شولس نے روس سے اپیل کی ہے کہ وہ ان بندرگاہوں سے یوکرینی اناج کی برآمد میں مدد فراہم کرے، جن کی اس نے ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ دنیا کے کئی ممالک کا کافی زیادہ انحصار یوکرینی گندم پر ہے اور جنگ کے باعث اس کی ترسیل رکی ہوئی ہے۔ روس کے مطابق یہ یوکرینی فوج ہے، جس نے سمندر میں بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں اور اس وجہ سے اناج کی ترسیل ناممکن بنی ہوئی ہے۔ یوکرین کے مطابق روسی حملے سے اس کے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کی مالیت تقریبا 104 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں