12

فلسطینی شہدا کا خون قوم کی وحدت کی علامت ہے،اسماعیل ہانیہ

دوحا (نیوزمارٹ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین میں جمعہ کو قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والے شہدا یوسف صلاح، برا لحلوح اور لیث ابوسرور کے اہل خانہ سے ٹیلیفون پر بات کی۔فون پر بات کے دوران حماس کے سربراہ نے قابض فوج کے اس گھناونے صہیونی جرم کی مذمت کی اور کہا کہ تینوں فلسطینیوں کو ماورائے عدالت شہید کیا گیا۔ اس جرم سے تینوں رہ نما فواد حجازی، عطا الزیر اور محمد جمجوم کی شہادت کی یاد تازہ ہو گئی جو7 جون 1930 کو شہید ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ شہادتوں اور شہدا کا راستہ جاری ہے لیکن یہ خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں