11

ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن بلتستان کا قیام عمل میں آگیا

سکردو (نیوزمارٹ ڈیسک)سکردو میں ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ نیوز رپورٹرز کی ایک اہم میٹنگ ہوئی میٹنگ کے شرکا نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیش نظر اس سے وابستہ کارکن صحافیوں کا ایک مشترکہ فورم پر اکھٹا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شرکا نے متفقہ طور پر ”ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن۔ بلتستان ” (ڈی ایم اے) کا قیام عمل میں لایا اور 6 ماہ کےلئے عبوری کابینہ تشکیل دی گئی۔ شرکا نے اتفاق رائے سے نوجوان صحافی نجم الحسین سید (سکردو ٹی وی) کو عبوری صدر بنایا جبکہ رجب قمر (پامیر ٹائمز) کو نائب صدر، رضا قصیر (ڈیلی کے ٹو پاکستان) کو جنرل سیکرٹری، اقبال علی اقبال (جی ایم این) کوسیکرٹری اطلاعات کے عہدے دئیے گئے ۔ فورم کے چیئرمین قاسم بٹ نے بروقت آئین بنانے اور الیکشنز کرانے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور علاقائی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے رپورٹنگ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں