9

معاشرے کوپاک و صاف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اے سی شگر

شگر(نیوزمارٹ ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر شگر احمد مغیز نے کہا ہے کہ ہمار ماحول ہماری پہچان ہے۔معاشرے کوپاک و صاف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ گرلز ہائر سکینڈری سکول حشوپی کے زیر اہتمام کلین اور گرین ڈے منایا گیا اس سلسلے میں ایک واک کا انعقاد کیا گیا اس مہم کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شگر احمد مغیز تھے کلین اور گرین ڈے کے سلسلے میں گرلز ہائیر سکینڈری سکول حشوپی سے ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت اے سی شگر نے کی ریلی کے دوران طالبات نے روڈ کے دائیں بائیں جانب پڑے ہوے کچرے صاف کئیے اور ریلی حشوپی گارڈن پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے اور گارڈن کے اندر موجود کچرے بھی صاف کرکے یہ پیغام دیا کہ شہر کو صاف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ لہذا ہم سب کو اپنے معاشرے کو پاک و صاف رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں