14

وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری کا گندم اور آٹے کی شفاف ترسیل کیلئے بڑا قدم

گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک )وزیراعلی گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی گندم اور آٹے کی شفاف ترسیل کیلئے بڑا قدم۔حکومت گلگت بلتستان نے عوام کی شکایات کے پیش نظر گلگت بلتستان میں گندم اور آٹے کی شفاف ترسیل کو یقنی بنانے کیلئے سیکریٹری داخلہ و جیل خانہ جات اقبال حسین خان کی سربراہی میں 10 جون 2022 کو صوبائی سٹیرنگ کمیٹی بنائی تھی، جسمیں سیکرٹری داخلہ و جیل خانہ جات کے علاوہ سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سیکریٹری خوراک , ڈی آئی جی پولیس ہیڈ کوارٹر اور ڈائریکٹر انٹلیجنس بیورو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اگر عوام میں سے کوئی فرد اس کام کی انجام دہی میں معاونت فراہم کریگا جس سے سرکاری اہلکار یا غیر سرکاری فرد کی گرفتاری ممکن ہو سکے گی تو ایسے افراد کو بھی تعریفی اسناد اور نقد انعام سے بھر پور حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ صوبائی سٹیرنگ کمیٹی ہر ماہ گندم اور آٹے کی شفاف ترسیل کے حوالے سے اپنی رپورٹ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو پیش کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں