14

پاکستان میں انتہائی خوبصورت اور غیر دریافت شدہ سیاحتی مقامات ہیں، بیلجیئم سفیر

برسلز (نیوزمارٹ ڈیسک)بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں پاکستانی سفارت خانہ نے کے ٹو، نانگا پربت اور براڈ پیک کی کامیاب مہمات کی مناسبت سے پاکستانی ایڈونچر ٹورازم کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے سفارت خانے میں شرکائکا خیر مقدم کیا۔شرکاءمیں بیلجیئم کے نامور کوہ پیما سٹیف میگینیل، سوفی لینارٹس، نیلز جیسپرس، لوک بیرینیکس اور والٹرز نوٹرمین شامل تھے، سوفی لینارٹ نے کہا کہ ان کے دورہ پاکستان کا سب سے بڑا صلہ یہ تھا کہ اس دورے کے ذریعے ان کا پاکستان کے مہمان نواز مقامی لوگوں سے رابطہ قائم ہوا جبکہ جینز نے کہا کہ پاکستان حیرت انگیز مہمان نوازی اور پرکشش مقامات کے ساتھ ایک پوشیدہ جوہر ہے۔ تقریب کا اہتمام پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں