7

گلگت بلتستان میں شدید سیلاب‘تودے گرنے اور آندھیاں چلنے کا الرٹ جاری

اسلام آباد( نیوزمارٹ ڈیسک)قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے (این ڈی ایم اے)نے گلگت بلتستان کے قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تیار اور چوکنا رہیں کیونکہ خطے کے پسماندہ علاقوں میں شدید سیلاب، تودے گرنے اور آندھیاں چلنے کا امکان ہے۔یہ ہدایات محکمہ موسمیات پاکستان کی طرف سے گلگت بلتستان میں موسم کی موجودہ صورتحال اور بارشوں کے سبب برفانی تودے گرنے کی پیشنگوئی کے تناظر میں جاری کی گئی ہیں۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز خیبرپختونخوا، پنجاب ،اسلام آباد، گلگت بلتستان ،کشمیراور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش اور ڑالہ باری کا بھی امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں