8

گلگت بلتستان کو وسائل فراہم کیے جائیں،صدرمملکت

اسلام آباد( نیوزمارٹ ڈیسک)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ گلگت بلتستان ہر لحاظ سے پاکستان کا ایک ذرخیز خطہ ہے، یہاں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں، جس کی تیز تر ترقی کیلئے مزید اقدامات کئے جانے چاہیئں۔ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبران سے ملاقات کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ ایک اچھی حکومت کی یہ پہچان ہے کہ وہ ترقی کے سفر میں تیزی سے آ گے بڑھتی ہے۔ صدر مملکت نے گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے ضروری وسائل کی فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبران جن میں حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے ممبران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں