11

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 23 جون سے شروع

لیڈز(نیوزمارٹ ڈیسک)انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 23 جون سے لیڈز میں شروع ہو گا، انگلینڈ کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔انگلش ٹیم نے لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی، نوٹنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی انگلینڈ نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مہمان ٹیم کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ انگلش ٹیم کو بین سٹوکس لیڈ کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹام لیتھم کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں