18

گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 27 جون سے انگلینڈ میں شروع

لندن(نیوزمارٹ ڈیسک)سال کے تیسرے بڑے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 135 واں ایڈیشن 27 جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگا،ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن میں آل انگلینڈ لان ٹینس اور کروکٹ کلب میں کھیلا جائے گا،ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں ،دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔گزشتہ تین سالوں کے بعد پہلی بار گنجائش کے مطابق شائقین ٹینس کو سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچز دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ٹورنامنٹ کا 134واں ایڈیشن 2020میں کھیلا جانا تھا تاہم کووڈ-19کی وجہ سے اس کو منسوخ کر دیا گیا تھا جو اگلے سال 2021 میں کھیلا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں