13

ایک خوشحال زندگی گزارنے کے لیے آپ کو کتنی دولت درکار ہے؟

باتھ(نیوزمارٹ ڈیسک) اگر بے تحاشہ دولت آپ کو پ±ر کشش لگتی ہے تو یقیناً آپ دنیا کے اکثریتی گروہ سے تعلق نہیں رکھتے۔محققین نے ایک تحقیق میں برطانیہ، امریکا، چین، فرانس، بھارت اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں 7000 سے زائد افراد کا سروے کیا۔ تحقیق میں ان کو معلوم ہوا کہ اکثریت لوگوں کو ’بہترین زندگی‘ گزارنے کے لیے 1 کروڑ ڈالرز سے زیادہ کی ضرورت نہیں تھی۔تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ بے تحاشہ دولت کی طلب۔ایک معاشی قضیہ کہ لوگ لامحدود دولت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ میں حقیقت نہیں ہے۔ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک اس وقت 216 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہے لیکن اکثر لوگ بہترین زندگی گزارنے کے لیے اس سے بہت کم دولت کی طلب رکھتے ہیں کیوں کہ ان کا خیال ہے کہ اتنی خطیر دولت کی طلب رکھنا ممکنہ طور پر لالچ کے مترادف ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں