12

صارفین اور معاشرے کے لیے ایپل اور گوگل اچھے نہیں، بانی پروٹون میل

جنیوا(نیوزمارٹ ڈیسک) انٹرنیٹ کمپنی پروٹون چیف اینڈی یین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایپل اور گوگل کا کاروباری سانچہ صارفین اور معاشرے کے لیے اچھا نہیں ہے۔پروٹون میل نامی اِنکریپٹڈ ای میل اور پروٹون وی پی این چلانے والی کمپنی پروٹون میل کے سی ای او اینڈی یین کا کہنا تھا کہ ٹِم برنرس-لی کے یہ ویب بنانے کی وجہ ’نگران سرمایہ دارنہ نظام‘ کا کاروباری سانچہ نہیں تھا۔برنرس-لی ستمبر 2011 سے مشاورتی بورڈ میں بیٹھتے آ رہے ہیں۔’نگران سرمایہ دارانہ نظام‘ سے مراد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے ڈیٹا اکٹھا کیا جانا ہے تاکہ وہ اپنے صارفین پر مبنی پروفائلوں کو بنا سکیں اور تیسری فریق کمپنیوں کو بہتر اشتہاراتی معلومات فراہم کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں