15

ٹورونٹو میں ہیروں کے نقوش والی ماحول دوست عمارت

ٹورونٹو(نیوزمارٹ ڈیسک) وِلکنسن آئر نامی آرکیٹیکچر کمپنی نے حال ہی میں کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں ایک اور قابلِ دید عمارت مکمل کرلی۔ دفتروں کے لیے بنائی جانے والی یہ عمارت دو ٹاورز پر مشتمل ہے جس کے ظاہری حصے کی آرائش شیشوں کو ہیروں کی صورت لگا کر کی گئی ہے۔81 بے اسٹریٹ نامی یہ عمارت وسطی ٹورونٹو میں تعمیر کی گئی ہے اور اس کی تکمیل2024 تک متوقع ہے، جس کے بعد اس کو اس کی مخالف سمت پر موجوداس جیسے ہی دوسرے ٹاور سے جوڑ دیا جائے گا۔اس جدید عمارت کی آرائش شیشوں سے کی گئی ہے جس کا ک±ل رقبہ 4 لاکھ 80 ہزار 30 مربع فِٹ ہے اور اس میں8 ہزار 120 انفرادی شیشے کے فریم لگائے گئے ہیں اور ہر10 منزلوں کے بعد ہیرے کا نقش دہرایا گیا ہے تاکہ عمارت کے ظاہر کو نکھارا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں