7

عالیہ بھٹ سے شادی کے بعد میرے بیٹے میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں،اداکارہ نیتو کپور

ممبئی(نیوزمارٹ ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنبیر کپور کی والدہ اداکارہ نیتو کپور نے کہا ہے کہ عالیہ بھٹ سے شادی کے بعد میرے بیٹے میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں نیتو کپور کا کہنا تھا کہ ہم نے محسوس کیا ہے کہ عالیہ سے شادی کرکے رنبیر بہت بدل گیا ہے جس پر میں بہت خوش ہوں، اس کی بیوی اسے بہت خوش رکھتی ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ عالیہ بھٹ جیسی بہو ملی اور ہمارے خاندان کا حصہ بنی۔نیتو کا مزید کہنا تھا کہ ہر وقت فکر لگتی رہتی تھی کہ رنبیر کی شادی نہیں ہوئی لیکن اب ایسی کوئی پریشانی نہیں، زندگی بہت اچھے سے گزر رہی ہے، بیٹا بھی مثبت تبدیلیوں کے ساتھ بہت خوش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں