14

ٹیکس چوری عدم مساوات کی بڑھوتری کا بھی سبب بنتی ہے،آئی ایم ایف

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی ، گلو بلائزیشن اور عالمی درجہ حرارت میں اضافے نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے اس لئے ٹیکس محصولات میں اضافہ ناگزیر ہے۔آئی ایم ایف نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے کرہ ارض کوسنگین خدشات لاحق ہیں جبکہ مختلف ممالک کو ٹیکس کے مسائل کا سامنا ہے، اور اثاثہ جات دنیا کے کسی بھی حصہ میں رکھے جا سکتے ہیں، اسی طرح آجر اور اجیر بھی دو علیحدہ علیحدہ ممالک میں کام کر سکتے ہیں جس سے آمدن اور پیداواری ذرائع متنوع ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں