14

عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ

نیویارک(نیوزمارٹ ڈیسک)عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاروبار کے دوران برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 5.58 ڈالر کم ہوکر 113.1 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)کی قیمت 6.83 ڈالرکم ہوکر 109.56 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ماہرین کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی امریکا و دیگر مغربی ممالک میں شرح سود میں اضافے کے پیش نظر ہو رہی ہے کیوں کہ سرمایہ کار اس اقدام سے پریشان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں