8

LNG درآمد‘23 جون تک بولیاں جمع کرانے کی مہلت

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) حکومت نے 4 ماہ کیلئے ایل این جی کارگو درآمد کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا،دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں 23 جون تک اپنی بولیاں جمع کراسکتی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے این جی کارگو درآمد کرنے کے لئے عالمی نامور کمپنیوں سے بولیاں طلب کرلی ہے جبکہ دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں 23 جون تک اپنی بولیاں جمع کراسکتی ہیں۔99 فیصد گیس صارفین کو سبسڈی دی جاتی ہے، جس میں 25 سے 26 فیصد گیس گھریلو صارفین، 17 فیصد صنعتوں، 18 فیصد گیس فرٹیلائزر سیکٹر 32 فیصد بجلی گھروں کو دی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں