9

مہنگائی عمران خان لایا ‘احتجاج ٹھیک ہے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد ( نیوزمارٹ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک بار پھر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنی مرضی کے جج بنا کر اپوزیشن کو سزائیں دینے چاہتے تھے ،ان کے اپنے لوگوں نے معلومات دیں کہ وہ پاگل آدمی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے تو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) پر کچھ کیا ہی نہیں، اس معاملے میں کچھ کردار تو اسٹیبلشمنٹ کا ہے جس نے فیٹف قانون سازی پر اتحادی جماعتوں کو سابق حکومت کے ساتھ ٹیبل پر بٹھایا ورنہ عمران تو اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملانے کو تیار ہی نہ تھے۔انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنی مرضی کے جج بنا کر اپوزیشن کو سزائیں دینے کا پروگرام بنایا ہوا تھا،عمران خان کو ہٹانے کی ایک وجہ یہ بھی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں