20

مشعال ملک کا عالمی عدالت انصاف سے یاسین ملک کیس کی شنوائی کا مطالبہ

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک )حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہزاروں بے گناہوں کے قاتل کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت انصاف میں سنا جا سکتا ہے تو لاکھوں کشمیریوں کے قتل اور لاکھوں کشمیریوں کی توانا آواز یاسین ملک کا کیس بھی عالمی عدالت میں سنا جائے ۔مشعال ملک کا مزید کہنا ہے کہ بھارت جبر زبردستی کے زریعے کشمیری قوم کو غلام نہیں بنا سکتا۔عالمی عدالت انصاف یاسین ملک کے معاملے کا نوٹس لے،بھارت جبر زبردستی کے زریعے کشمیری قوم کو غلام نہیں بنا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں