15

وزیراعظم کا آرمی چیف کو فون، فیٹف کی شرائط مکمل ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلیفون کیا اور فیٹف کی گرے لسٹ سے متعلق شرائط مکمل ہونے کے اعلان پر مبارکباد دیتے ہوئے جنرل ہیڈکوارٹرز میں کور سیل کے قیام کے سپہ سالار کے فیصلے کو سراہا۔وزیراعظم شہباز شریف نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف)کی شرائط مکمل ہونے پر پاکستان کی کامیابی پر تمام متعلقہ عہدیداروں کو ٹیلی فون کیے اور ملکی اہم کامیابی پر مبارک دی۔اسی دوران شہباز شریف نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر کو بھی ٹیلیفون کیا اور وزیر خزانہ، وزیر مملکت برائے خارجہ اور ان کی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں