14

مہنگائی کیخلافPTIکا احتجاج: صرف شفاف الیکشن ورنہ انتشار پھیلے گا،عمران خان

اسلام آباد( نیوزمارٹ ڈیسک) مہنگائی کیخلاف عمران خان کی کال پر ملک کے مختلف شہروں میں بھر پور احتجاج کیا گیا‘ لاہور‘ کراچی‘ اسلام آباد ‘ کوئٹہ ‘پشاور سمیت کئی شہروں میں لوگوں کا مرکزی مقامات پر جمع غفیر‘ امپورٹڈ حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی‘پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان مظاہرین سے ویڈیو لنک خطاب میں کہا ہے کہ امریکی سازش میں یہاں کے میر جعفر میر صادق ملے، بارودی سرنگوں والا پاکستان ہمیں ملا تھا، اصل بارودی سرنگ تو بیرونی خسارہ ہوتا ہے، بیرونی خسارہ ڈالرز میں ہوتا ہے، یہ 20 ارب ڈالرز بیرونی خسارہ چھوڑ کرگئے تھے، فیٹف کے معاملے پر ہمارے دور میں بہت کام کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ نیوٹرلز کو بتایا تھا حکومت کو ہٹایا گیا تو ملک سنبھالا نہیں جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں