7

روپے کی بے قدری، ڈالر مزید تگڑا، 210 روپے سے تجاوز کر گیا

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ نہیں رک سکا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں ایک روپیہ 50 پیسے مہنگا ہوگیا، ایک روپیہ 50 پیسے اضافےکے بعد امریکی ڈالر 210 روپے 25 پیسے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب ماہرین کے مطابق مقامی کرنسی کی قدر میں کمی کے پیچھے معاشی غیر یقینی صورتحال، آئی ایم ایف کی قسط میں تاخیر اور کرنٹ اکانٹ خسارے میں اضافہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں