12

قائد اعظم یونیورسٹی پھر میدان جنگ بن گئی،کئی طلباء زخمی

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک) قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے،پولیس کو طلب کرلیا گیا۔اس حوالےسے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ لڑائی ہاسٹل نمبر9اور11میں کمرے کی الاٹمنٹ کے معاملے پر تین دن پرانے تنازع پر ہوئی۔پنجابی کونسل اور کشمیر کونسل کے طلبا گروپ اسکول آف پولیٹکل سائنسز اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز کے سامنے دست وگریباں ہوگئے۔ طلبا نے ایک دوسرے پر ڈندوں اور آہنی راڈوں سے حملہ کیا۔ اگر جھگڑے پر بروقت قابو نا پایا گیا تو حالات مزید کشیدہ ہوسکتے ہیں،ادھر پولیس کی بڑی نفری نے یونیورسٹی میں گشت بڑھا دیا اور پولیس حکام یونیورسٹی انتظامیہ سے بھی رابطے میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں