4

روس چین کو خام تیل فروخت کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا

ماسکو(نیوزمارٹ ڈیسک)چین کی جانب سے روس سے ریکارڈ مقدار میں خام تیل اور گیس کی خریداری جاری ہے۔مئی میں روس چین کو خام تیل فروخت کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔روس کی جانب سے یوکرین جنگ کے بعد عائد ہونے والی پابندیوں کے باعث چین کو رعایتی قیمت پر خام تیل فروخت کیا جارہا ہے۔روس کی جانب سے مئی 2022 میں چین کو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 55 فیصد زیادہ خام تیل فراہم کیا گیا، روسی خام تیل کی فروخت پر پابندی عائد ہونی چاہیے جبکہ یورپی یونین کی جانب سے روسی گیس پر انحصار کو ختم کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔دوسری جانب چین نے مئی میں ایران سے 2 لاکھ 60 ہزار ٹن خام تیل درآمد کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں