8

شدید بارشوں کا خطرہ: این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے شدید بارشوں کے خطرے کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردی۔بارش کے نئے اسپیل سے خیبرپختونخوا، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے نے نشیبی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو بھی الرٹ رہنے اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال پیدا ہونے کی صورت میں متعلقہ حکام کو اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں