9

نیب قوانین میں ترمیم کرکے شریف خاندان کو فائدہ دیا جارہا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیب قوانین میں ترمیم کرکے شریف خاندان کو فائدہ دیا جارہا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل عمران خان کی کال پر عوام باہر نکلی کیونکہ پی ٹی آئی وفاق کی جماعت کی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس امپورٹڈ حکومت کو عوام نے مسترد کیا اور احتجاج میں شریک ہوئے ، کوئٹہ سے کراچی اور کنڈی کوتل تک لوگ باہر آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکشن 21 میں ترمیم سے مریم نواز کا آیون فیلڈ کیس ختم ہو جائیگا اور سیکشن 4 میں ترمیم سے راجہ پرویز اور شاہد خاقان عباسی کے کیسز کو فائدہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں