14

کم چائے پینا مذاق نہیں،معیشت بچانے کیلئے سب کو قربانی دینا ہو گی،احسن اقبال

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے شکوہ کیا ہے کہ میں نے چائے کم پینے کا کہا تو اسکا مذاق بنا لیا گیا اور سنجیدہ چیزوں پر مذاق نہیں ہونا چاہیے۔گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کے تحت پاکستان کی اقتصادی صلاحیت کو بہتر بنانے پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث کسی سرمایہ کار کو ہمارا ملک پرکشش نظر نہیں آتا، ہمارے ملک میں بچت اور سرمایہ کاری کی شرح کم ہے، وہ اپنے کی برائی کرتے ہیں، کسی دوسرے ملک کے لوگ اپنے ملک کی اس طرح برائی نہیں کرتے، پاکستانی قوم اتنی چور ہے جتنے کسی دوسرے ملک کی قوم چور ہے، پاکستانی قوم اتنی نیک ہے جتنی کسی اور ملک کی قوم نیک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں