12

الیکشن کمیشن وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کروائے،اطہر من اللہ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)اسلام آبادہائیکورٹ میں مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپارٹی کی بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی ۔ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اب نئی حلقہ بندیاں کروانا ہونگی؟ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ نئی حلقہ بندیاں ہونگی۔سماعت کے دوران الیکشن کمیشن حکام نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا تھا،عدالت نے پرانے قوانین کے تحت انتخابات کا فیصلہ سنایا تھا،اب یونین کونسل کی تعداد بڑھائی گئی ہے۔جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن کے تحت واضح موقف دینے کی ہدایت کرتے ہوئے 22جون تک سماعت ملتوی کردی اور الیکشن سے موقف بھی طلب کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں