16

عوام کی ترقی اور خوشحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، پرویز اشرف

گوجرخان(نیوزمارٹ ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے گوجر خان میں اخوت فاونڈیشن کی جانب سے بلا سود قرضے کی فراہمی کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے پوئے کہا کہ اخوت فاونڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ڈاکٹر امجد ثاقب کے عوامی خدمت کے غیر متزلزل جذبے کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ اخوت فاونڈیشن کی جانب سے بلا سود قرضوں کی فراہمی ایک خوش آئند قدم ہے، بلا سود قرضوں سے عوام کو اپنا روزگار شروع کرنے کا موقع ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں