14

امریکی سفیرکے پاﺅں پڑنے کے باوجود آئی ایم ایف جواب نہیں دے رہا،شیخ رشید

راولپنڈی(نیوزمارٹ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ امریکی سفیرکے پاں پڑنے کے باوجود آئی ایم ایف جواب نہیں دے رہا۔شیخ رشیدنے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے امریکی سفیرکے پاں پڑنے کے باوجود آئی ایم ایف جواب نہیں دے رہا۔ زرمبادلہ کے ذخائر صرف نو ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔گرے لسٹ سے نکلنا ابھی فائنل نہیں ہوا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکومت اپنے بوجھ تلے خود ہی گر رہی ہے۔ ان کے اپنے کیس ختم ہورہے ہیں اورغریب کا راشن ختم ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں