14

آئی ایم ایف کو تنخواہوں میں اضافے پر کوئی اعتراض نہیں،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں آئی ایم ایف کا تنخواہ بڑھانے سے کوئی تعلق نہیں امید ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ایک دو دن میں بحال ہو جائیگا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پارلیمنٹ ہاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ایک دو روز میں بحال ہوجائیگا، آئی ایم ایف کا تنخواہ بڑھانے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اسے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر اعتراض ہے۔ گزشتہ حکومت کی وجہ سے پاکستان کی ساکھ متاثرہوئی، ہم دوبارہ پاکستان کی ساکھ کوبحال کررہے ہیں۔وزیرمملکت خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے امریکا سے تعلقات بہترہو رہےہیں، وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا دورہ امریکا بھی کامیاب رہا ، اس وقت آئی ایم ایف سے بجٹ پر بات ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں