10

بڑے چوروں کو لوٹ مار کی کھلی آزادی غربت کی بڑی وجہ ہے، عمران خان

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نظامِ احتساب کی تباہی سازش سے مسلط ہونے والی کٹھ پتلیوں کا کلیدی ہدف تھا، روزِ اول سے نشاندہی کر رہا ہوں کہ ان کے آنے کا واحد مقصد خود کو این آر او دوم دلوانا ہے، چوروں کو این آر او دوم دیکر نظام احتساب کو باضابطہ طور پر دفن کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے،ان بڑے چوروں نے نیب قانون کو بدل کر قوم کے لوٹے گئے 1200 ارب ہضم کرنے کی شرمناک کوشش کی ہے۔ جس پر چیئرمین تحریک انصاف نے نیب قانون میں ترامیم کی بھرپور مزاحمت ،فواد چودھری اور دیگر کو نیب قانون میں ترامیم کی شرمناک سازش اور اسکے اہداف سے قوم کو تفصیلی طور پر آگاہ کرنے کی ہدایات کیں۔عمران خان نے جماعتی ترجمانوں کو بھی معاملے کو سیاسی مباحثے کا حصہ بنانے کی خصوصی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں