17

مہنگائی پیدا اکرنیوالا مہنگائی کے نام پر احتجاجی ڈرامے کررہا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی پیدا اکرنے والا آج مہنگائی کے نام پر احتجاجی ڈرامے کررہا ہے۔ وزیراعظم سے مختلف ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی فقیر احمد، امیر حیدر ہوتی، عائشہ رجب علی، شگفتہ جمانی، ملک سہیل آغا شاہ زیب درانی اور سہیل خان شامل ہیں۔ اس دوران ملکی سیاسی صورتحال اوراپنے اپنے حلقوں سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی پیدا اکرنے والا آج مہنگائی کے نام پر احتجاجی ڈرامے کررہا ہے، ہم آج اس کا بویا کاٹ رہے ہیں یہ کانٹے عمران نیازی کے بچھائے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں