6

اونروا فلسطینی پناہ گزینوں کی نجی معلومات کسی دوسرے ادارے کو نہ دے،حماس

بیروت(نیوزمارٹ ڈیسک)لبنان میں قائم حماس کے پاپولر ایکشن بیورو نے فلسطینیوں کے اپنے گھروں اور علاقوں میں لوٹنے کے حق کی بجا آوری کے لیے ایک مرتبہ پھر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اس مسلمہ حق کے لیے واضح اور فیصلہ کن موقف اختیار کرے۔ تاکہ اسرائیلی ناجائز قبضے کے بعد سے بے گھر کیے گئے فلسطینی اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔گزشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں حماس کے بیروت میں قائم پاپولر ایکشن بیورو نے اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے ”انروا ” کے سامنے یہ موقف پیش کیا ہے کہ ”انروا” پناہ گزینوں کے حوالے سے اپنے فرائض کی انجام دہی دوبارہ سے شروع کرے۔’ کیونکہ ہمارے اس حق کو اس لیے دنیا میں سب سے اہم مانا گیا ہے کہ اسرائیل کی فورسز نے 74 سال پہلے ہمارے لوگوں کو دہشت گردی کر کے ان کی جگہوں سے محروم کیا۔ اس کے لیے فلسطینیوں کی قتل و غارتگری، سے لے کر ان کے گھروں کو تباہ کرنے تک ہر قسم کی منظم تشدد مہم چلائی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں