7

امارات: جوہری توانائی کا تیسرا یونٹ کام شروع کرنے کے لیے تیار

ابوظہبی(نیوزمارٹ ڈیسک)برکہ جوہری پلانٹ کے تیسرے ری ایکٹر میں ایندھن بھرنے کا کام جاری ہے۔ ایندھن کا عمل مکمل ہونے کے ساتھ ہی یہ تیسرا یونٹ بھی بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گا۔ اس سلسلے میں اس کے لیے لائسنس پچھلے ہفتے حاصل کیا گیا اور لائسنس ملنے کے فوری بعد ایندھن بھرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔دی نیشنل اخبار کے مطابق جوہری ری ایکٹر کے ریگولیٹر کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے چار ری ایکٹرز میں سے تین کو لائسنس مل چکا ہے، جبکہ چوتھے یونٹ کی تیاری تکمیلی مراحل میں ہے۔ برکہ بنیادی طور پر امارات کو کاربن کے اخراج سے مکمل طور پر بغیر توانائی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں