برسلز(نیوزمارٹ ڈیسک)مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے متنبہ کیا ہے کہ یوکرین کی جنگ برسوں جاری رہ سکتی ہے اور مغرب کو اس جنگ میں یوکرین کی حمایت کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ یوکرین کو مزید جدید ہتھیار فراہم کرنے سے اس کے ملک کے مشرقی ڈونباس علاقے کو آزاد کرانے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ اس علاقے کا بیشتر حصہ اس وقت روس کے کنٹرول میں ہے۔ ادھر روسی افواج نے سیویروڈونٹسک کے قریب ایک اور گاوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
