12

ایران نے ہمارے شہریوں کو نقصان پہنچایا تو جارحانہ جواب دیا جائے گا، بینی گنٹز

یروشلم(نیوزمارٹ ڈیسک)اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے ایران کو ترکی میں اسرائیلی سیاحوں کو نشانہ بنانے کے خلاف ایک بار پھر خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترکی میں خطرہ موجود ہے۔ اگرایران نے ہمارے شہریوں کو نقصان پہنچایا تو اس کا جارحانہ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تل ابیب اسرائیلیوں کے خلاف کسی بھی ایرانی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ضرورت پڑنے پر جارحانہ صلاحیتوں کو تیار کر رہا ہے۔دریں اثنا اسرائیلی چینل 12 نے رپورٹ کیا کہ موساد اور ترکی کی انٹیلی جنس سروسز نے ترکی میں اسرائیلیوں کو نشانہ بنانے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ ٹی وی چینل کے مطابق ترکی میں تقریبا 2000 اسرائیلی موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں