11

روس رواں ہفتے جنگی سرگرمیوں میں اضافہ کر سکتا ہے، یوکرینی صدر کا انتباہ

کیف(آئی پی ایس)یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی نے خبردار کیا ہے کہ روس رواں ہفتے اپنی جارحانہ سرگرمیوں میں شدت لا سکتا ہے۔ زیلنسکی نے یہ بات ایک ایسے موقع پر کہی ہے جب یوکرین حکومت رکنیت کی اپنی درخواست پر یورپی یونین کے تاریخی فیصلے کا انتظار کر رہی ہے۔ اتوار کی شب اپنے ایک خطاب میں یوکرینی صدر نے کہا کہ اس درخواست پر صرف مثبت فیصلہ ہی پورے یورپ کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا خطرہ ہے کہ روس رواں ہفتے اپنی جارحانہ سرگرمیوں میں اضافہ کرے گا لیکن یوکرین اس کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں