15

آج سے بونی اور گلگت کے درمیان نیٹکو سروس باقاعدہ شروع ہوگئی

گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک )چترال بونی میں نیٹکو دفتر کا افتتاح کردیا گیا ،آج سے بونی اور گلگت کے درمیان نیٹکو سروس باقاعدہ شروع۔بونی سے گلگت تک مختلف سہولیات و پیکجز کے ساتھ نیٹکو سروس دستیاب ہوگی۔بونی کے عوام کی جانب سے ایم ڈی نیٹکو اور ،منجیر غذر اسٹیشن کو خراج تحسین پیش۔ نیٹکو عرصہ دراز سے چتراج کے علاقے مستوج اور گلگت کے درمیان سفری سہولیات فراہم کررہی تھی۔ گلگت بلتستان میں مقیم چترال سے تعلق رکھنے والے افراد کی سہولیات کے پیشِ نظر نیٹکو سروس کو وسعت دیکر بونی تک سروس کو بڑھا دیا گیا ہے،افتتاحی تقریب کے موقع پر بونی کے نو منتخب ویلج ناظمین ،کونسلر،نیٹکو اسٹاف،ڈرئیورز اور تاجر برادری کے نمائندے و دیگر افراد موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں