15

مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کی وزیر خارجہ بلاکومبارکباد

اسلام آباد ( نیوزمارٹ ڈیسک )وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نےوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ دانشمندانہ ڈپلومیسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔اتوار کو یہاں جاری بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے کامیاب سفارتکاری کے ذریعے دنیا کو پاکستان کی طرف متوجہ کیا ہے جسے بین الاقوامی سطح پر کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے تنہا کردیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات کے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مشکل صورتحال کا سامنا ہے،قومی قیادت متفقہ فیصلوں سے پاکستان کو مشکل حالات سے باہر نکال رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں