13

دورہ سری لنکا: فہیم اشرف عمدہ کارکردگی پیش کرنے کے لیے پرعزم

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک ) فہیم اشرف دورہ سری لنکا میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلیے پرعزم ہیں۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فہیم اشرف نے کہا کہ ہمارے رنگ دیکھ کر اندازہ کرلیں کہ کتنی سخت محنت کررہے ہیں، سخت گرمی میں کنڈیشننگ کیمپ میں شریک ہوئے، اب سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلیے مشقوں کا آغاز ہورہا ہے، ان میچز کیلیے بھرپور تیاری کررہے ہیں، اچھے نتائج کیلیے پرعزم ہیں۔بطور کپتان بابر اعظم اور عمران خان میں سے کسی ایک کے زیادہ سخت ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ اندازہ نہیں سابق کپتان کے دور میں تو میں پیدا بھی نہیں ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں