14

پاکستان کرکٹ بورڈ میں خاموشی بڑے طوفان کا پیش خیمہ لگنے لگی

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک ) پی سی بی کے حوالے سے خاموشی بڑے طوفان کا پیش خیمہ لگنے لگی جب کہ چیئرمین کی تبدیلی کے حوالے سے اطلاعات میں ایک بار پھر تیزی آ گئی۔حکومت کی تبدیلی پر پاکستان میں زیادہ تر پی سی بی کے سربراہ کو بھی ہٹا دیا جاتا ہے، رمیز راجہ کا تقرر گذشتہ برس عمران خان نے تین برس کیلیے کیا تھا، شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر تبدیلی کی افواہیں زور پکڑ گئیں، یوں نئے سربراہ کو لانے کی راہ ہموار ہو جائے گی، موجودہ آئین کی شق47 کے مطابق وفاقی حکومت اگر ضروری سمجھے تو آئین میں کوئی بھی تبدیلی کر سکتی ہے،اس کے لیے کسی مشاورت کی بھی ضرورت نہیں، پی سی بی ذرائع نے استفسارپر بتایا کہ آئین حکومت نے تیار کیا، تبدیلی کیلیے بورڈ مینجمنٹ کی رائے لینا اسی کا فیصلہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں