12

کریڈٹ کارڈزکے ذریعہ خریداری میں مئی کے دوران نموریکارڈ

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک)کریڈٹ کارڈزکے زریعہ خریداری میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پر37.3 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مئی 2022 میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ صارفین نے 71 ارب روپے کی خریداری کی ۔اپریل کے مقابلہ میں مئی میں کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری میں 6 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے،اپریل میں کریڈٹ کارڈز کے صارفین نے 67 ارب روپے کی خریداری کی جو مئی میں بڑھ کر71 ارب روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں