6

ای بینکنگ کے حجم میں 2.6 فیصد ، مالیت میں6.5 فیصد اضافہ ہوا ، سٹیٹ بینک

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران ای بینکنگ کے حجم میں 2.6 فیصد جبکہ مالیت میں 6.5 فیصد اضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) رواں سال 22-2021 کی پیمنٹ سسٹم کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے فروغ کے مسلسل اقدامات کے نتیجہ میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں جنوری تامارچ 2022 کے دوران ای بینکنگ ٹرانزیکشنز کاحجم 35.422 کھرب روپے تک بڑھا ہے۔مزید برآں ای بینکنگ کےشعبہ کی کارکردگی میں نمایاں بڑھوتری میں 7.6 ملین انٹرنیٹ بینکنگ صارفین بھی اہم کردارادا کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں