16

معاشی تباہی کے بعد اب نئی مصیبت کورونا کی شکل میں اٹھ گئی ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی تباہی کے بعد اب نئی مصیبت کورونا کی شکل میں اٹھ گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد میں کورونا کی شرح 10فیصد سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔پی ٹی آئی سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور میں بھی کورونا پھر بڑھ رہا ہے۔جبکہ اس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 32 ہزار 266 ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں