16

پیٹرول مہنگا کرنے کے باوجود معاہدے پر دستخط نہیں کیے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مشکل یہ پڑی ہے کہ آئی ایم ایف اپنی شرائط میں لچک پیدا کرنے کو تیار نہیں اور پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے باوجود آئی ایم ایف نے اب تک معاہدہ جاری رکھنے پر دستخط نہیں کیے۔ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنی غلطی تسلیم کرکے میثاق معیشت پر حکومت کے ساتھ بیٹھنا چاہیے، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایسا معاہدہ کیا جو پاکستان کے حالات کے مطابق نہیں تھا، باقی جگہ 70 سے 150 لوگ تھے ، 22 کروڑ کی آبادی میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر صرف 10 سے 12 ہزار لوگوں نے دھیان دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں