10

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (نیوزمارٹ ڈیسک) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ڈالر کی اونچی اُڑان اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، منگل کو کاروبار کے آغاز پر بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کی وجہ سے امریکی ڈالر 3.24روپے اضافے سے 213.20روپے کا ہوگیا۔گزشتہ روز، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1روپے 22پیسے کے اضافے سے 209روپے 50 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھی۔ماہرین کے مطابق اس سے پروگرام میں شمولیت کا عمل طول اختیار کررہا ہے اور مالیاتی بحران میں خطرناک حد تک بڑھنے سے غیر یقینی ماحول سے ڈالر کی بلند پرواز جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں