7

اے آئی او یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم سعودی عرب کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم سعودی مواصلاتی نظام تعلیم کے ساتھ اشتراک عمل کا جائزہ لینے اور سعودی عرب کے ساتھ اس سلسلے میں باہمی اشتراک عمل شروع کرنے کے لئے جولائی کے پہلے ہفتے میں سعودی عرب جائیں گے۔اس سلسلے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو وفاقی ورارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی طرف سے گرین سگنل مل گیا ہے۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری کے بعد یونیورسٹی نے” ایجوکیشن ٹیلی ویژن چینل” قائم کرنے اور تعلیمی نشریات شروع کرنے کا کام تیز کردیا ہے۔یہ مکمل طور پر نان کمرشل اور ایجوکیشنل ٹی وی چینل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں