11

لینڈ سلائیڈنگ کے سبب گلگت بلتستان کی شاہراہیں بلاک، سیاحوں کو سفر سے روک دیا گیا

راولپنڈی /گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک)ملک کے بالائی حصے میں گلگت بلتستان اور اسکردو کے درمیان بارش کے سبب ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے اہم شاہراہیں متعدد مقامات پر بلاک ہوگئیں جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اور بلوچستان کے شمالی علاقوں کے مقامی نالوں میں سیلاب کا امکان ہے ۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے متعلقہ محکموں کو بدھ تک طوفانی بارش کے خطرے سے آگاہ کیا ہے جس سے مزید لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔پی ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے سبب دیر بالا کے کلکوٹ دبا روڈ کے ساتھ ساتھ ضلع شانگلہ کے الپوری کے علاقے میں واقع سوات شنگل روڈ 24 گھنٹے سے زائد وقت کے لیے بند رہے تاہم بعد ازاں انہیں کلیئر کردیا گیا۔دریں اثنا، لاہور ائیر پورٹ پر ہواو¿ں کی رفتار 100 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں