7

الیکشن اور نیب ترمیمی بلز اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیئے گئے

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے صدر مملکت کی جانب سے بغیر دستخط کے واپس کیے گئے الیکشن ترمیمی بل اور نیب ترمیمی بل اسپیکر راجہ پرویز اشرف کو بھجوا دیے۔آئین کے آرٹیکل 75 کی شق نمبر 2 کے تحت دونوں بلز سے متعلق صدارتی فائل کے ساتھ بلز کو قانونی شکل دینے کی سمری بھی اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجی گئی ہے۔واضح رہے کہ صدر مملکت نے نیب ترمیمی بل بغیر دستخط واپس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہوں کہ صدر پاکستان کے بل پر دستخط نہ کرنے کے باوجود یہ بل قانون کی حیثیت اختیار کرلے گا لیکن میرا ضمیر مجھے احتساب ترمیمی بل پر دستخط کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں